سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سیدظہیرالاسلام شاہ نے ڈپٹی کمشنر سوات شاہد محمود، ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ اورمتعلقہ محکموں کے سربراہان کے ہمراہ جاری ترقیاتی کاموں اور بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کا مشترکہ معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کام کی رفتار اور مٹیرئل کے معیار کا جائزہ لیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ٹیم کے ہمراہ نیو سبزی منڈی،تختہ بندروڈاور قمبر بائی پاس پر جاری کام کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ کام کے معیار اور رفتار پر خاص توجہ دیں۔
