Swat

ناصرالملک کی بطور نگران وزیراعظم نامزدگی اعزاز ہے، محمد علی شاہ

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک سے ملاقات کی اور ان کی بطور نگران وزیراعظم نامزدگی کو پورے سوات کے عوام کے لیے تاریخی اعزاز قرار دیا۔ ملاقات کے دوران ضلع ناظم نے نگران وزیراعظم کو سوات میں جاری فیڈرل گورنمنٹ کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں وزیراعظم کو سڑکوں، سوئی گیس اور 220 کے وی او گرڈ اسٹیشن کی تعمیر سمیت مین لائن کے حوالے سے تفصیل سے آگا ہ کیا۔ ضلع ناظم نے وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ تاکہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو ان منصوبوں سے فائدہ مل سکے۔ نگران وزیراعظم نے ضلع نا ظم کو یقین دہانی کرائی کہ بجلی اور سڑکوں کی تعمیر ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس ضمن میں وہ متعلقہ حکام کو طلب کرکے ہدایات دی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ کہ ان منصوبوں کو جاری رکھنے کے مزید فنڈز بھی ریلیز کئے جائیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔