سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ خان نے کہا ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی بحالی وقت کا تقاضا ہے اور معاشرے سے جرائم کا خاتمہ تب ہی ممکن ہے جب پولیس اور عوام کا ایک دوسرے پر اعتماد بحال ہو۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں اب بھی وہی فرسودہ اور سیکڑوں سال قبل انگریزوں کی طرزِ حکمرانی چلی آرہی ہے۔ عام لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پولیس کے اعلیٰ افسر، ڈسٹرکٹ انتظامیہ اس ملک کا شاہی طبقہ ہے اور ہر سیاہ و سفید کی مالک ہے۔ اس وجہ سے کثیر تعداد میں لوگ پولیس سے قانونی مددلینے میں ہچکچاتے ہیں۔ حالاں کہ پولیس،انتظامیہ اور تمام سرکای افسر عوام کے خدمتگار ہوتے ہیں۔ تمام افسران عام لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تنخواہیں اور مراعات لیتے ہیں۔ سمینار سے سینئرصحافی وتجزیہ نگار فضل خالق نے اپنے خطاب میں کہاکہ پولیس اور عوام کے درمیان عدم اعتماد کو ختم کرنے میں میڈیا مؤثر کردار ادا کرسکتا ہے۔ سمینار سے پبلک سیفٹی کمیشن کے چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔
Swat
