سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں تیز رفتار ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے ٹرک کے ڈرائیور عباس اور کنڈیکٹر محمد اسلم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثہ کے بعد ٹرک الٹنے سے کانجو، مٹہ روڈ ٹریفک کے لئے بند ہوگئی۔ بعد میں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے بھاری مشینری سے ٹرک کو سڑک سے ہٹا کر روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا
