Swat

ہم نے پانچ سال میں لوڈ شیڈنگکا خاتمہ کیا، شہباز شریف کا فونک خطاب

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ن لیگ کے مرکزی صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے پانچ سال میں ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا کرکے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا۔ سوات میں ن لیگ کے جلسہ سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو مفروضوں کی بنیاد پر سزا دی گئی، جس کے خلاف لوگ 25 جولائی کو ووٹ کے ذریعے نواز شریف کے حق میں اور ان کے خلاف ہونے والے فیصلوں کے خلاف فیصلہ دیں گے۔ جج نے بھی اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نے کوئی کرپشن نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی خرابی کے باعث سوات نہ پہنچ سکا جس کا ان کو دکھ ہے۔ شہباز شریف کی تقریر کے دوران فون لائن میں خرابی کی وجہ سے وہ مزید تقریر نہ کر سکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔