سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق آج اتوار کو سوات کا دورہ اور مینگورہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی سوات کے دفتر سے جاری شدہ بیان کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اتوار رات نو بجے نشاط چوک مینگورہ میں پی کے 5کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔
Swat
