Swat

عوام نے ہم پر اعتماد کرکے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے، فضل حکیم

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر اور نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ملک بھر کے عوام نے پی ٹی آئی اور عمران خان پر بھاری اعتماد کا اظہار کرکے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے ۔ میں عمران خان کا ادنیٰ سپاہی اور ان کی ایک آواز پر جان قربان کرسکتا ہوں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو عام انتخابات میں ملک گیر کامیابی اور عوامی اعتماد سے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور اب عمران خان اس ملک کے غریب اور مظلوم عوام کی تقدیر بدل کررکھ دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس دن کے لئے 22سال جدوجہد کی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں