Swat

سیدو اسپتال میں ڈاکٹروں کا آپریشن سے انکار، مریض جاں بحق

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سیدوگروپ آف ٹیچنگ اسپتال کے آپریشن تھیٹر کے ڈاکٹروں کا بیمار شخص کا آپریشن سے انکار کرنے کا انکشاف ہواہے۔مریض کو پشاور منتقل کرنے کاکہا گیا،جس کی وجہ سے وہ بروقت طبی امداد نہ ملنے پر جاں بحق ہوگیا۔ لواحقین نے لاش کو سوات پریس کلب کے سامنے لاکر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ اسپتال انتظامیہ نے مریض کے بیٹوں اور دیگر لواحقین پر ڈاکٹروں پر تشدد اور توڑپھوڑ کرنے کی پاداش میں تھانہ سیدوشریف میں مقدمہ درج کردیا۔ فتح پور سے تعلق رکھنے والے رسول خان اور سبحان علی نے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ اپنے والدین روزی خان کی میت کو سوات پریس کلب کے سامنے لاکر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے والد روزی خان کو تکلیف کی حالت میں کیجولٹی لایا گیا، تو انہیں آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا۔ اس دوران بجلی چلی گئی، تو ہم نے ڈاکٹراورعملہ سے اپیل کی کہ جنریٹر لگادیں۔ ڈاکٹرنے طیش میں آکر سٹریچر کولات ماردی جو زمین پر گر کر زخمی ہوا۔ہم انہیں اٹھا کر پشاور لے گئے، جہاں پر وہ فوت ہوگئے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔