Swat

سرکاری افسران قبلہ درست کریں، ورنہ ضلع بدر کردیں گے، فضل حکیم

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات سے پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم نے سرکاری افسران کو قبلہ درست نہ کرنے پر ضلع بدر کرنے کی دھمکی دے دی۔ وہ زمانہ گیا اب تمام سرکاری ادارے عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔ ضلع سوات میں تمام سرکاری ادارے اور خصوصاً واپڈا اور محکمۂ صحت اپنا قبلہ درست کریں۔ سوات میں غیر علانیہ لوڈشیڈنگ اور عوام کے ساتھ نارواسلوک فوری بند کیا جائے، ورنہ حکومت سنبھالنے کے بعد وہی افسران جو سرکاری ڈیوٹیوں کو ایمانداری سے نہیں کرتے ہیں۔ ان افسران کو ضلع بدر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیدو شریف ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں اور اپنا رویہ مریضوں کے ساتھ انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ ادا کریں ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔