سو ات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدرانجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے4 میں 10 دن بعد 4 پولنگ سٹیشنز کے تھیلے ملنے کا فیصلہ مسترد کر تے ہیں۔10 دن پہلے 101 پولنگ سٹیشنز پر 82 ووٹوں سے ہارے ہوئے امیدوار کو جتوایا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ اچانک وقوع پذیرتھیلوں کے ذریعے عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے، جس پر حلقے کے عوام میں شدید تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے فور سوات پر تحریک انصاف کے امیدوار کو جتوانے کی لئے تھیلوں کے غائب ہونے اور برآمدگی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، جس پر سوات کے عوام خود بھی انگشت بدنداں ہیں۔
Swat
