سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔کالام میں دو موٹر سائیکل سواروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں وارث خان سکنہ کالام جاں بحق اور سلمان خان ، اختر علی اور امین زخمی ہوگئے۔ چپریال میں ہائی ایس اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک شخص عمر گل شدید زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
