Swat

میڈیکل ٹیکنیشن کی غلطی، ننھی کلی مرجھا گئی

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   مینگورہ کے نواحی علاقہ رحیم آباد میں میڈیکل ٹیکنیشن کے نجی کلینک میں غلط انجکشن لگانے سے چھ سالہ بچہ جاں بحق ہوا ۔ حارث کو قے دست کی تکلیف تھی جس کے باعث والدین اس کو قریبی امجد علی کے کلینک میں لے گئے جہاں امجد علی نامی ٹیکنیشن نے بچے کو انجکشن لگا یا۔ انجکشن سے بچے کی حالت غیر ہوگئی۔ والدین بچے کو طبی امداد کے لیے سیدو شریف ہسپتال لے گئے، لیکن وہ راستے میں ہی چل بسا۔ تھانہ رحیم آباد نے ملزم ٹیکنیشن کے خلاف رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔