سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) محرم الحرام اور دو مزید سرکاری چھٹیوں کے دوران ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے سوات کا رخ کیا ۔ جمعرات سے سوات میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا۔ مینگورہ شہر سمیت مرغزار ، مالم جبہ ، میاندم ، مدین ، بحرین ، کالام ، مٹلتان اور دیگر سیاحتی علاقوں میں موجود بیشتر ہوٹلوں میں ان چھٹیوں کے دوران کمرے بک تھے ۔ ہوٹل ایسوسی ایشن کے مطابق آج اتوار تک ان ہوٹلوں میں ہاؤس فل ہے ۔ آج اتوار کو سیاح سوات سے واپس اپنے علاقوں کا رخ کریں گے ۔
