سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں میل نرس کے غلط انجکشن لگانے کی وجہ سے 15 سالہ لڑکی کی جان ضائع ہوگئی۔ جاں بحق دوشیزہ کے رشتہ داروں کے مطابق میل نرس نے مریضہ کو غلط انجکشن لگایا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ واقعہ کے بعد ورثا نے میت ہسپتال کے سامنے سڑک پر رکھا اور روڈ کو بند کرکے احتجاج کیا ۔ سیدو شریف ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سعداللہ خان کے مطابق میل نرس کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
Swat
