سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے سرکاری افسران کو ہدایت کی ہے کہ ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کرکے مقررہ وقت میں ان کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔ افسران اور اہلکار ترقیاتی کاموں میں ذاتی دلچسپی لیں۔ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ یہ ہدایت انہوں نے گل کدہ سیدو شریف میں ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں ڈیڈیک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ فضل حکیم خان نے افسران کومتنبہ کیا کہ کرپشن اور کام میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ نیز بد عنوانی میں ملوث کسی بھی اہلکار کوبلا امتیاز ضلع بدر کیا جا ئے گا ۔
Swat
