Swat

ایشیائی ترقیاتی بینک کی مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کی پیشکش

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ایشیائی ترقیاتی بینک نے منگورہ شہر اور نواحی علاقوں کی سات لاکھ سے زائد آبادی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے سب سے بڑے گریوٹی منصوبے پر عمل درآمد میں بھرپور مالی معاونت کی پیشکش کی ہے، جس پر لاگت کا تخمینہ آٹھ ارب روپے سے زائد ہے۔ یہ پیشکش منظور کر لی گئی ہے۔ اس کے تحت مینگورہ شہر کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے فتح پور کے مقام پر دریائے سوات کے پانی کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق فلٹر کرکے سیدوشریف اور مینگورہ شہر تک پہنچایا جائے گا۔ اس کی بدولت نہ صرف مینگورہ میں پانی کی سطح مسلسل نیچے گرنے اور شہریوں کو درپیش پانی کی شدید قلت کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا، بلکہ شہر کے ٹیوب ویلوں پر بوجھ اور انحصار بھی کم ہو جائے گا۔ بجلی کے بھاری بھر کم بلوں اور مرمت کے اخراجات کی بچت بھی ہو گی۔ اس بات کاانکشاف واسا (ڈبلیو ایس ایس سی) سوات کے چیئر مین بور ڈ آف ڈائریکٹرز اختر خان ایڈووکیٹ نے پختونخوا ایف ایم ریڈیو 98 سوات کے پروگرام ’’حال احوال‘‘ میں گفتگو کے دوران کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔