Swat

مینگورہ، خواجہ سرا مبینہ اغوائیگی کے بعد جنسی تشدد کا نشانہ بن گئے

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   مینگورہ کے نواحی علاقہ اوڈیگرام میں سپیشل پولیس فورس کے اہلکار سمیت پانچ ملزمان نے خواجہ سراؤں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے خلاف خواجہ سراؤں نے تھانہ رحیم آباد کے سامنے احتجاج کیا۔ پولیس کے مطابق خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز وہ موسیقی کے ایک پروگرام کے لئے اوڈیگرام گئے تھے، جہاںں سے واپسی پر پانچ افراد جن میں سپیشل پولیس فورس کا اہلکار ایاز کے علاوہ قیصر، حسن، امیر اور الطاف شامل تھے، کو پک اَپ میں ڈال کر زبردستی لے گئے۔خواجہ سراؤں کے بقول ساری رات زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعد میں خواجہ سراوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تھانہ رحیم آباد کے سامنے احتجاج کیا جس پر پولیس نے بارہ خواجہ سراؤں کی درخواست پر ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کی اور چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔