Swat

سر بانڈہ، شوہر کے ہاتھوں پہلی بیوی قتل

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   تحصیل مٹہ کے علاقہ سر بانڈہ میں شوہر نے پہلی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتولہ کی والدہ باچا امینہ کے مطابق ان کی بیٹی 24سالہ مسماۃ(ف) کی شادی شیر رحمان سے ہوئی تھی۔ کچھ سال قبل اس نے دوسری شادی کی جس کی وجہ سے وہ میری بیٹی سے ہر وقت جھگڑتا تھا ۔ گذشتہ روز پڑوس میں ہم نے ان کے گھر میں فائرنگ کی آواز سنی جس پر ہم جب گئے، تو ہماری بیٹی مردہ حالت میں پڑی تھی جس کو شیر رحمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں