سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) کرش پلانٹس کے حوالے سے حکومتی پالیسی کے خلاف پلانٹس مالکان اور مزدور سراپا احتجاج ہوگئے۔ اس حوالے سے ملاکنڈڈویژن کرش پلانٹس اونر زایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا۔مظاہرین نے نعرہ بازی بھی کی اوربعدازاں ایسوسی ایشن کے چیئرمین رحمت علی،جنرل سیکرٹری حاجی امین خان اوردیگر عہدیداروں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہاں پر سات سو پچاس کرش پلانٹ موجود ہیں، جن میں لاکھوں افراد کام کرکے رزقِ حلال کمارہے ہیں، مگر اب ان سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ اس وقت بھی عدالتوں میں ہمارے کیس چل رہے ہیں جب کہ ہمارے پاس سٹے آرڈ بھی موجودہے۔اس کے باوجود بھی ہمارے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر در ج کی جاتی ہے جو ظلم وزیادتی ہے۔ اگرکرش پلانٹ بند ہوگئے، تو تمام تر ترقیاتی کاموں کا پہیہ رک جائے گاجبکہ اس اقدا م سے عوام کابھی نقصان ہوگااورلاکھوں مزدور بے روز گار ہوجائیں گے۔
Swat
