سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ کالاکلے میں اہلِ علاقہ نے گرِڈ سٹیشن کے لئے کمرشل زمین کے انتخاب کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں ڈ اکٹر خا لد فاروق، ضلع کونسلرعبد المالک، تحصیل کونسلر سراج، فضل سبحا ن، شکیل، محمد شیر ولی، خورشیدا قبال، خان بہا در، صا حب زاد ہ سلیم خان، عبد اللہ ، شاہ بہا در اور دیگر نے کہا کہ کا لاکلے گرِڈ سٹیشن کے لئے جس زمین کا انتخا ب کیا گیا ہے، وہ کمر شل ہے۔ گرِڈ سٹیشن کوبنجر زمین کو منتقل کیا جائے۔ اگر حکومت اور حکامِ بالا نے عملدرآمد کو یقینی نہ بنا یا تو عدالت جائیں گے۔
Swat
