سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر سوات میں پختون خواہ ملی عوامی پارٹی اور پختو ادبی کلتوری جرگہ کے زیر اہتمام الگ الگ واک کیے گئے۔ واک سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ دنیا میں ساڑھے چھے ہزار سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں سے سرپرستی نہ ہونے کے سبب پانچ سو سے زائد زبانیں مکمل طورپرنایاب اورناپیدہوچکی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بنیادی تعلیم کو مادری زبانوں میں رائج کیا جائے، تاکہ مزید زبانیں ختم ہونے سے بچ سکیں۔
Swat
