سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی سید عامر علی شاہ نے مختلف بازاروں کا اچانک معائنہ کیا۔ متعد ددکانداروں کو جرمانے اور درجنوں کو وارننگ دی۔ انہوں نے اس موقع پر مختلف دکانوں ، ہوٹلوں اور فیکٹریوں میں صفائی اور نرخ چیک کئے اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی پاداش میں جرمانے عائد کئے۔
Swat
