Swat

مٹہ،نامعلوم افراد کے ہاتھوں خان آف چمن لالئی کا پوتے قتل

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ چمن لالئی میں نامعلوم افراد نے خان آف چمن لالئی کے پوتے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ محمد رحمان المعروف طالع مند خان اپنے گھر کے باہر موجود تھا کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیاگیا، مگر جانبر نہ ہوسکے۔ وجۂ قتل فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔