سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) آل ٹیچرز گرینڈ الائنس ضلع سوات نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں چیئرمین میاں نوربادشاہ ، وائس چیئرمین زکریا باچہ شاہین، محمد ظاہر شاہ خان، ثواب گل، ارشاد علی خان، جوہر علی خان، حافظ محمد علی،قاضی اسرار الدین، بشیر احمد، لطیف احمد ، عظیم خان، مولانا رجب علی ، محمد علی اور دیگر نے کہا کہ مشیرِ تعلیم نے اساتذہ کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے ہیں، وہ قابل مذمت ہیں۔اس کی ہم پر مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا اساتذہ معمارانِ قوم ہیں اور اسی وجہ سے وہ عظیم پیشے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی جیسا کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمارے مشیر ، وزیر اور اعلیٰ حکام کو چاہیے کہ وہ اساتذہ کو عزت دیں اور ان کے پیشے کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ان کے مسائل کی حل پر توجہ دیں۔
Swat
