سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ بائی پاس پر کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق موٹر کار نمبر AK-1679 نے راہ چلتے نوجوان 19 سالہ سراج ولد امیر زادہ سکنہ چکیسر (شانگلہ) کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ بعد میں اس کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرا رہوگیا۔
Swat
