سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کاشتکاروں نے اراضیات کے مالکانہ حقوق نہ دئے جانے پر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبات کوتسلیم کرانے کیلئے ایک ماہ کی ڈیڈلائن دے دی،عید کے بعداسمبلی کے سامنے دھرنادینے کا بھی اعلان کردیا ڈویژن بھر کے متاثرین کاشتکاران نے سوات پریس کلب کے سامنے دھرنادیا اور نعرے بازی کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے زگین،ماسٹر خان زمین،جہانگیر،ظاہرخان نے کہاکہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں موجود ان زمینوں پر ہم عرصہ دراز سے کاشت کاری کررہے ہیں اور یہ ہماری زمینیں ہیں مگر ہم تاحال ان کے مالکانہ حقوق سے محرو م ہیں،انہوں نے کہاکہ محکمہ فارسٹ کو ہمارے خلاف کارروائی سے روک کر 941کو لاگو کیا جائے تاکہ ہمیں ہماری زمینیوں کے مالکانہ حقوق مل سکے۔
Swat
