Swat

دنگرام، باؤلے کتوں نے پانچ افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ کے نواحی علاقہ دنگرام میں باؤلے کتوں نے خاتون سمیت پانچ افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن ہسپتال میں صرف مریضوں کی مرہم پٹی کی گئی اور مریضوں کو کہا گیا کہ ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہیں ہے، جس پر کچھ مریضوں نے بازار سے انجکشن خرید کر لگوائے۔ بعض مریضوں کے پاس رقم نہ ہونے کی وجہ سے وہ بغیر کتے کاٹے انجکشن لگائے واپس چلے گئے۔ اس سے چند روز پہلے مینگورہ شہر میں بھی باؤلے کتوں نے دس افراد کو کاٹ کر زخمی کیا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔