سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی وادئی کالام میں مبینہ طورپر گلہ دباکر بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او کالام سرباز خان کے مطابق نواحی علاقے اشورن میں ملزم صلاح الدین نے مبینہ طور پر اپنی اُنتیس سالہ بیوی مسماۃ سعید ہ بی بی کو تشدد کے بعد گلہ دبا کر قتل کیا تھا اور خود فرار ہوگیا تھا،تاہم پولیس نے بروقت کارروائی اور تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
