Swat

پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کا سانحہ وزیرستان بارے مینگورہ میں مظاہرہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  پختون خواہ ملی عوامی پارٹی نے سانحہ وزیرستان کے خلاف مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پی ٹی ایم کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ گذشتہ رات نمازِ عشا کے بعد پختون خواہ میپ کے کارکن نشاط چوک مینگورہ میں جمع ہوئے اور وزیرستان واقعہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں پختون خواہ میپ کے رہنما خورشید کاکا جی، ڈاکٹر خالد محمود خالد، ادریس باچا، متصرف خان، انور علی باچا لالا اور دیگرنے کہا کہ وزیرستان میں پختونوں کے بے گناہ قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔ اب چترال سے بولان تک کے پختونوں کا مزید بے گناہ قتل عام برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں