سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاوراور صوبے کے دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور عید کے بعد ان علاقوں کے لوگوں نے منگل کو سوات کا رُخ کرلیا۔ پشاور، مردان، چارسدہ اور دیگر علاقوں سے کثیر تعداد میں لوگ اپنی عید کے پہلے روز سوات آئے اور سوات میں یخ اور پر فضا مقامات کی سیر کی۔ آج بدھ سے عید کی چھٹیوں میں سوات لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا امکان ہے جس کے لئے سوات موٹروے کو بھی کھول دیا گیا ہے۔ پولیس نے سیکورٹی کی خصوصی انتظامات کئے ہیں۔
