سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سبزی منڈی کو شہری علاقہ سے باہر بلوگرام میں قائم منڈی میں منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کے بعد آڑھتیوں کو 19 جون کو منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی۔ ٹی ایم اے کی جانب سے لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات بھی کیے گئے۔ اس حوالے سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد تحصیل ناظم اکرام خان نے میڈیا کو بتایا کہ مینگورہ شہر میں ٹریفک کے ازدحام کو کم کرنے کے لئے بلوگرام کے مقام پر وسیع اور کشادہ سبزی منڈی قائم کردی گئی۔ مینگورہ شہر کی سبزی منڈی 14کنال تھی جب کہ نئی سبزی منڈی 85 کنال پر مشتمل ہے۔ ہر آڑھتی کو 1500 مربع فٹ کی منڈی صرف 15000 روپے کرایہ پر دی جارہی ہے۔
Swat
