Swat

کارکنانِ جماعت حکومت کے خلاف لنگوٹ کسنے کی تیاری کریں، محمد امین

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)  مہنگائی اور بے روزگاری سے ملک بحران کا شکار ہوا ہے۔آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف لوگوں کو منظم کر رہے ہیں۔کارکنانِ جماعت سڑکوں پر آنے کی تیاری کریں۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کالام میں جماعت اسلامی کے کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے اقدامات عوام دشمن او ر ملک دشمن ہیں۔ قوم آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف سڑکوں پر آنے کی تیاری کرے۔بے روزگاری اور مہنگا ئی کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہے۔موجودہ حکومت کی سمت متعین نہیں۔ان کا قوم کو دیا گیا منشورجھو ٹ کا پلندا ثابت ہوا۔ملک کو دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے جو صرف جماعت اسلامی فراہم کرسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں