Swat

ملم جبہ، ٹمبر مافیا نے جنگلات کا صفایا کرنے کے لیے لنگوٹ کس لیا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سطح سمندر سے 9200 فٹ بلندی پر واقع سوات کے برف پوش علاقہ ملم جبہ میں بااثر ٹمبر مافیا درختوں کا دشمن بن گیا۔ وادی کے جنگلات میں قیمتی اور پرانے درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔ سوات میں شورش کے دوران شدت پسندوں نے اس علاقہ میں سیکڑوں درخت کاٹ کر جنگلات کا ستیا ناس کیا تھا۔  اب انتظامیہ اور محکمہ جنگلات ہونے کے باوجود درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ملم جبہ کے علاقہ پائندے چشمہ ہوٹل کے قریب پہاڑی جنگل میں ٹمبر مافیا نے درجنوں قیمتی درختوں کو کاٹ دیا ہے۔ ٹمبر مافیا نے نہ صرف درختوں کو حالیہ کاٹا ہے بلکہ متعدد رختوں کو جزوی نقصان بھی پہنچایا  ہے۔ سوات کے مختلف دیگر علاقوں میں بھی جنگلات کی کٹائی جاری ہے۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ اور محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سوات میں جنگلات کی کٹائی روک کر سوات کے قدرتی حسن کو بحال رکھا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔