سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بھی جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر ہائی کورٹ اور تمام ضلعی و تحصیل عدالتوں میں وکلا نے مکمل ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ اور دیگر عدالتوں میں وکلا کی عدم پیشی کی وجہ سے عدالتی کام نہ ہوسکا اور تاریخ پیشیاں تبدیل کی گئیں۔ ہائی کورٹ بار کے صدر افتخار احمد سینئر اور سوات بار کے صدر حضرت معاذ نے اس موقع پر کہا کہ وہ پاکستان بار کونسل اور خیبرپختون خوا کے ہر فیصلہ پر لبیک کہتے ہوئے جسٹس فائز عیسیٰ کا ساتھ دیں گے۔
Swat
