Swat

صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے، امجد علی سحابؔ

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  صوبائی حکومت سوات سمیت پورے ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے جس کی عوامی سطح پر ستائش اور پذیرائی ہونی چاہئے۔ جاروگو آبشارکے لیے سڑک کی منظوری اور اس پر کام کے آغاز سے وہاں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار سوات کے سینئر صحافی، ہائیکنگ اور ٹریکنگ کے ماہر امجد علی سحابؔ نے محکمہئ اطلاعات کے پختونخوا ریڈیوکے پروگرام ”د سوات رنگونہ“ میں سیاحت کے فروغ پر مذاکرہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوات خوبصورتی کے لحاظ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ ہر سال لاکھوں سیاح سوات کی سیر کرنے اور اس کی بے پناہ خوبصورتی دیکھنے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں ڈیڑھ سو سے زائد چھوٹی بڑی جھیلیں اور سیکڑوں آبشار ہیں جن کی خوبصورتی انسان کو اپنی طرف کھینچ لاتی ہے۔ ہم نے اب تک سوات کی 25 جھیلوں پر تحقیقی کام کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں