Swat

قمبر میں راستے سے خواجہ سرا کی لاش برآمد

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے قمبر میں راستے سے خواجہ سرا کی لاش ملی۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ لاش پر تشدد کے نشانات موجود نہیں۔ پولیس نے شک کی بناپر خواجہ سرا کا دوست حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع علاقے توحید آباد (قمبر) خواجہ سرا محمدایوب سکنہ پیرامان قلعہ(تختہ بند)سے لاش ملی۔ جسے پوسٹ مارٹم کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کے جسم پرکسی قسم کے تشدد کے نشانات موجود نہیں۔ تاہم پولیس نے شک کی بنیاد پر اس کے دوست حیات خان سکنہ توحید آباد کو حراست میں لیکر انکوائری شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں