سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بھائی نے بھائی کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا، ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے خریڑئی میں معمولی تکرار پر دو بھائی شاہد اورعمرباچاآپس میں لڑ پڑے۔ اس دوران ملزم شاہد نے چاقو کے وار کرکے اپنے بھائی عمر باچا کو زخمی کردیا،جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ برشیرپلم کے علاقے میں ہوائی گولی لگنے سے اٹھائیس سالہ عثمان ولد شیرذادہ زخمی ہوگیا،جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے۔
Swat
