Swat

سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ملاقات کی اور انہیں کارکن صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگا ہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے صحافیوں کی خدمات کو سراہا اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ الیکٹرانک میڈ ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے صدر نیاز احمد خان کی قیادت میں وزیر اعلیٰ محمود خان سے ان کی رہائش گاہ مٹہ میں ملاقات کی جس میں چیئرمین شیرین زادہ، جنرل سیکرٹری سعید الرحمن اور ایگزیکٹیوکونسل کے ممبران سیدشہاب الدین اورسلیم اطہر شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہاکہ سوات کے صحافیوں نے کشیدگی، سیلاب اورمابعد سوات کی تعمیر وترقی کے لئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں جس کو ہم قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا ریاست کوچوتھاستون ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔