Swat

ملک کے اداروں کے خلاف نعرہ لگانا ہر کسی کا ذاتی فعل ہے، سید حبیب علی شاہ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    پاکستان مسلم لیگ ن سوات کے جنرل سیکرٹری سید حبیب علی شاہ نے کہا ہے کہ 9 اگست کو مینگورہ شہر میں مسلم لیگ ن کے احتجاجی مظاہرے کے دوران جن لوگوں نے ملک کے اہم اداروں کے خلاف نعرے لگائے، یہ ان کا ذاتی فعل ہے۔ ہم نے ان سے وضاحت بھی طلب کی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک کے اداروں کے خلاف نہیں بلکہ ہمیشہ اداروں کے استحکام کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام ادارے ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔ یہ مسلم لیگ ن کی قیادت کا بھی مؤقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی نیک نامی اور ملک میں ان اداروں کی اہمیت ایک مسلمہ حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیاجا سکتا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں