Swat

حکومت کی ایک سالہ کارکردگی نے عوام کا خون نچوڑ لیا، محمد امین

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا ہے کہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی عوام پر بہت بھاری رہی۔ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا خون نچوڑ لیا ہے۔ قوم اور ملک مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدین، فتح پور اور رحیم آباد مینگورہ میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی کارکردگی ایک سال میں ظاہر ہوچکی ہے۔ ان کی ایک سالہ کارکردگی عوام پر بہت بھاری رہی۔ وزیر اعظم نے قوم سے کئے گئے تمام وعدوں سے یوٹرن اختیار کرکے ملک و قوم کو مشکلا ت میں پھنسا دیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں