سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) دریائے سوات سے سیمنٹ ٹرک حادثہ میں لاپتا شخص کی لاش کو نکال لیا گیا۔ پانچ دن پہلے سیمنٹ کی بوریوں سے بھرا ٹرک فضاگٹ کے مقام پر دریائے سوات میں گر گیا تھا۔ اس حادثہ میں ٹرک میں سوار پانچ افراد میں سے 3 افراد زندہ نکلنے میں کامیاب جبکہ دو افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔ایک لاش 2 دن بعد تلاش کر لی گئی جبکہ دوسری لاش ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور مقامی رضا کاروں نے پانچ دن تلاش کے بعد نکال لی۔
Swat
