Swat

کسی کو عوامی حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عزیز اللہ گران

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)  چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کویقینی بنایاگیاہے۔ ناقص میٹریل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوام کاپیسہ عوام پرخرچ کیا جا رہا ہے۔ کسی کو عوامی حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگلور شینگرئی روڈ کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ دوکروڑ روپے کی خطیرلاگت سے منگلور شینگرئی سڑک پر کام کاباقاعدہ آغاز ہوچکاہے۔ عزیز اللہ گران خان متعلقہ افرادکوہدایت کی کہ وہ کام کے معیارکاخیال رکھیں اور ناقص میٹریل کے استعمال سے گریز کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔