Swat

سوات، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال، مریض رُل گئے

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ”آر ایچ اے اورڈی ایچ اے“ کے خلاف ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے دوسرے روز بھی ہڑتال کی۔ صرف ایمرجنسی میں مریضوں کو طبی امداد دی گئی۔ ہڑتال کی وجہ سے دوسرے روز بھی دور دراز سے آنے والے مریض خوار ہوتے گئے۔ہڑتال کی وجہ سے ڈینگی وارڈ میں داخل مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مختلف علاقوں سے آنے والے مریض دن بھر انتظار کے بعد سہ پہر کو ڈاکٹروں کی نجی کلینکوں میں گئے، جہاں مریضوں کا معائنہ اور آپریشن کیے گئے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کی وجہ سے ڈاکٹروں کے نجی کلینکس میں مریضوں کا غیر معمولی رش رہا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔