Swat

چمن بم دھماکا آزادی مارچ ناکام بنانے کی سازش ہے، جے یو آئی سوات

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں جے یو آئی نے چمن بم دھماکے میں پارٹی رہنما مولانامحمد حنیف کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دھماکے کو آزادی مارچ ناکام بنانے کی سازش قراردے دیا۔ قائدین نے آزادی مارچ میں بھرپورشرکت کرنے اور قافلوں کی شکل میں پہنچنے کا اعلان کردیا۔مینگورہ کے نشاط چوک میں جے یو آئی کے سیکڑوں کارکنوں نے دھرنادیا اور روڈ کو ٹریفک کے لئے بلاک کردیا۔ کارکنوں نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے، جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر قاری فتحت اللہ، جنرل سیکرٹری مولانا سید قمر، سابق امیر قاری محمود، قاری شمس الرحمان اوراعجاز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مولانا حنیف کو شہید کرنے کا مقصد کارکنوں میں خوف وہراس پھیلانا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔