سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید 24 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد ان کو سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ ابھی تک سرکاری ہسپتال میں آنے والے ڈینگی مریضوں کی تعداد 404 ہوگئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سوات میں سردی شروع ہونے اور کم از کم درجہ حرارت14 ہونے کی وجہ سے ڈینگی مچھر میں کاٹنے کی صلاحیت ختم ہوگئی ہے، لیکن ایک سے تین ہفتے پہلے جن افراد کو ڈینگی مچھر نے کاٹا ہے، اس کے اثرات ایک دن سے 21 دنوں تک شروع ہوتے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ایک سے دو ہفتوں میں ڈینگی وائرس کے شکار مریضوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔
Swat
