Swat

کچھ مفاد پرست حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کر رہے ہیں، فضل حکیم خان یوسف زئی

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسف زئی نے کہا ہے کہ کچھ مفاد پرست سیاست دان اپنے ذاتی مفاد کی خاطرعوام دوست حکومت کے خلاف بے بنیاد من گھڑت پروپیگنڈے کررہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں عوام خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ عوام نے فیصلہ کیا ہے اور اب کوئی مائی کا لعل یہ فیصلہ تبدیل نہیں کرسکتا۔ اپوزیشن جماعتیں صرف اپنے کرپٹ لیڈروں کو جیل سے نکالنے کے لئے متحد ہوچکی ہیں۔ قوم کو ان کے ماضی کا پتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حجرہ مکان باغ میں ملوک آباد کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔