Swat

تبلیغی جماعت پر ٹرین حادثے کی ایف آئی آر شرمناک اقدام ہے، مشتاق احمد خان

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   امیرِ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کے ارکان پر پر ٹرین حادثے کی ایف آئی آر درج کرنا شرمناک ہے۔ موجودہ حکومت کے ایک سالہ دور میں تمام فیکٹریاں اور کارخانے تو بند ہوگئے ہیں، البتہ ایوانِ صدر کی آرڈیننس فیکٹری خوب چل رہی ہے۔ حکومت پارلیمنٹ کے ذریعے قانون سازی کی بجائے آرڈیننسوں کے ذریعے حکومت چلا رہی ہے۔ 12 ماہ میں 14 آرڈیننس جاری کرچکی ہے۔ حکومت نے آرڈیننسوں کے ذریعے نظام چلانا ہے، تو پارلیمنٹ کو تالے لگا دے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ غریب عوام کے اوپر شدید مالی بوجھ کا باعث بنتا ہے۔ ضروریاتِ زندگی اور اشیائے خورو نوش کی قیمتیں حکومت کے قابو میں نہیں ہیں۔ یہ خراب طرزِ حکمرانی کی مثال ہے۔ ملک میں کہیں بھی حکومتی رٹ نظر نہیں آرہی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکزالاسلامی سنگوٹہ سوات میں جماعت اسلامی سوات کے زونل امرا کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر محمد امین اورد یگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں