(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں سہ روزہ بارش و برف باری کا نیا سلسلہ آج جمعرات سے شروع ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے مینگورہ شہر اور میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوگا جو ہفتہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق بارش کی وجہ سے مینگورہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت14اور کم سے کم 9سینٹی گریڈ اور بالائی علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت منفی میں رہنے کا امکان ہے۔
Swat
