Swat

رسولؐ اللہ کی زندگی ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے، سینیٹر مشتاق احمد خان

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہاہے کہ رسولؐ اللہ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت کی فلاح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کبل سوات میں سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ہماری سیاست کا مرکز و محور خلافت راشدہ کا نظام ہے جو کہ قرآن کا نظام ہے۔ اس نظام میں انسان کے اوپر انسان کی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی حکومت ہوتی ہے۔ ہم ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جس میں لوگوں کے تمام مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسولؐ تمام جہانوں کے لئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجے گئے ہیں۔ انہوں نے امت کو آپس کے تفرقوں اور نفرتوں سے منع کیا ہے۔ رسولؐ اللہ کی تعلیمات میں امت کے اتحاد کا درس ملتا ہے۔ امت متحد ہوگی، تو کوئی غیر مسلم، مسلمانوں کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی نبیؐ کی تعلیمات کو عام کرنے اورامت کو مسلکی اختلافات سے نکال کر رسولؐ اللہ کی جسد واحد بنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں