سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ سربانڈہ میں چیتے نے دو افراد پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔ گذشتہ روز جنگل سے چیتا نکل آیا اور اس نے دو افراد لعل محمد اور ابدالی پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔مقامی لوگوں نے فائرنگ کرکے چیتے کو ہلاک کردیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
